کم عمر پاکستانی نے بھارت کا ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا

کم عمر پاکستانی نے بھارت کا ریکارڈ توڑ دیا

ڈی آئی خان: پاکستان کے کم عمر مارشل آرٹسٹ نے بھارت کا گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔

ڈیرہ اسمائیل خان کا رہائشی 13 سالہ مارشل آرٹسٹ نعمان محسود نے بھارت کا بنا ہوا ورلڈ ریکارڈ توڑ کر اپنا نام گنیز بک میں درج کر والیا۔

نعمان محسود نے بھارت کے امان چھتریا کا کیپ اپس کا ریکارڈ توڑا۔ بھارت کے امان چھتریا نے ایک منٹ میں 47 کیپ اپس کیے تھے جبکہ نعمان محسود نے ایک منٹ میں 52 کیپ اپس کر کے ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے ای میل کے ذریعہ ریکارڈ کی تصدیق کر دی۔

نعمان محسود کا کہنا ہے کہ وہ بھارت کا ریکارڈ توڑ کر فخر محسوس کر رہے ہیں اور وہ پاکستان اور وزیرستان کا مثبت چہرہ دنیا کو دکھانا چاہتے ہیں۔

اس سے قبل بھی نعمان محسود مختلف ریکارڈز توڑ کر اپنا نام گنیز بک میں درج کر واچکے ہیں۔


متعلقہ خبریں