دنیا کے سب سے بڑے ڈائنوسار کی باقیات دریافت


سڈنی: آسٹریلیا میں دنیا کے سب سے بڑے ڈائنوسار کی باقیات دریافت کر لی گئیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق آسٹریلیا کے جنوب مغربی کوئنز لینڈ میں سبزی خور ڈائنو سار کو دریافت کیا گیا جو ممکنہ طور پر 9 کروڑ 20 لاکھ سے 9 کروڑ 60 لاکھ سال پہلے یہاں رہتا تھا۔

ڈائنو سار کی لمبائی 25 سے 30 میٹر، وزن 67 ٹن جبکہ زمین سے دم تک کا فاصلہ 5 سے ساڑھے 6 میٹر کا ہے۔

ماہرین کے مطابق ٹائٹنوسار کے خاندان کی یہ نئی قسم ہے جسے کوپر کا نام دیا گیا ہے۔

اسی نسل کے ایک اور ڈائنوسار کی باقیات کو بھی ایرومانگا نے دریافت کیا ہے جسے جارج کا نام دیا گیا ہے جو کوپر سے زیادہ بڑا تصور کیا جارہا ہے، مگر اس کی ہڈیاں زیادہ بھربھری ہیں جس کے باعث جانچ پڑتال بہت مشکل ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت: فیکٹری میں آگ لگنے سے 18 افراد ہلاک

اس وقت دنیا کا سب سے بڑا ڈائنوسار پیٹاگوٹیٹان ہے جسے جنوبی امریکہ میں دریافت کیا گیا تھا اور تجزیے سے ثابت ہوتا ہے کہ آسٹریلیا میں دریافت نئی قسم کے ٹائٹنوسار اس کے قریبی رشتے دار ہیں۔


متعلقہ خبریں