گلوکار فرہاد ہمایوں انتقال کر گئے


پاکستانی گلوکار و موسیقار اوراوور لوڈ کے میوزیشن فرہاد ہمایوں کے انتقال کی خبر ان کے آفیشل فیس بک پیج کے ذریعے دی گئی۔

پوسٹ میں گلوکار کی موت کی وجہ کا ذکر نہیں کیا گیا تاہم 2018 میں فرہاد نے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی طویل پوسٹ کے ذریعے انکشاف کیا تھا کہ وہ برین ٹیومر کے مرض میں مبتلا ہیں۔

وہ اداکارہ نوید شہزاد کے صاحبزادے بھی تھے۔

ان کی اچانک موت پر ان کے ساتھی اور دوست غمزدہ ہیں، پاکستانی اسٹارر علی ظفر نے ان کے ساتھ یادگار تصویر شئیر کرتےہوئے لکھا کہ موسیقی اور لوگوں کی زندگیوں میں ہمایوں کے کردار کو بیان نہیں کیا جا سکتا، وہ بہترین موسیقار اور پرفارمر سے کہیں بڑھ کر تھا۔


فرہاد ہمایوں کے ساتھ کام کرنے والی گلوکار میشا شفیع نے بھی دکھ کا اظہار کیا، انہوں نے لکھا کہ انہوں نے اپنے کئیریر کا آغاز “اورر لوڈ” کے ساتھ کیا، انہوں نے اپنے ساتھی گلوکار کا گانا بھی شئیر کیا۔

گلوکار و موسیقار سلمان احمد نے بھی فرہاد ہمایوں کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ٹیلنٹڈ قرار دیا۔

فرہاد ہمایوں نے 2003 میں ’اوور لوڈ‘ نامی میوزک گروپ تشکیل دیا تھا، جس کا شمار ملک کے مشہور میوزک بینڈز میں ہوتا ہے۔

 


متعلقہ خبریں