ایپل نے آئی او ایس 15 متعارف کرا دیا

ایپل نے آئی او ایس 15 متعارف کرا دیا

ایپل نے صارفین کے لیے نیا آئی او ایس 15 متعارف کرا دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ملٹی ٹاسکنگ آئی او ایس 15 نئے فیچر، آپریٹنگ سسٹم اور فیس ٹائم میں بہتری کے ساتھ مزیئن ہے۔

ایپل کے نئے آپریٹنگ سسٹم میں آئی پیڈ اور ایس پندرہ بھی شامل ہے۔ آئی او ایس 15 تھری ڈی آڈیو، پورٹریٹ موڈ اور بلر بیگ گراونڈ سے آراستہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گوگل، ایپل اور مائیکروسافٹ انٹرنیٹ براؤزنگ بہتر بنانے کیلئے ایک ہو گئے

آئی او ایس فیفٹین ویڈیو کانفرنس کے ساتھ زوم کا مقابلہ کرتا ہے۔ صارفین شیئر پلے کی نئی خصوصیت کے ذریعہ دوستوں کے ساتھ  مشترکہ طور پر فلمیں اور من پسند میوزک بھی سن سکتے ہیں۔

اس سے قبل گوگل، ایپل اور مائیکروسافٹ نے مشترکہ طور پر ایک نئے پراجیکٹ پر کام شروع کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق گوگل کے براؤزر کروم، ایپل کے سفاری، مائیکرو سافٹ کے ایج اور موزیلا فائر فاکس کی ٹیمیں اپنے اپنے براؤزرز میں موجود ایکسٹینشنز میں بہتری لانے کے لیے کام کر رہی ہیں۔


متعلقہ خبریں