وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر

فائل فوٹو


اسلام آباد کی احتساب عدالت نے جعلی اکاوَنٹس اسیکنڈل اورنوری آباد پاور پلانٹ ریفرنس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کر دی ہے۔

عدالت نے نوری آباد پاور پلانٹ ریفرنس میں فرد جرم کیلئے 30 جون کی تاریخ مقرر کی ہے۔ مراد علی شاہ آج احتساب عدالت اسلام آباد میں پیش نہیں ہوسکے۔

احتساب عدالت نے محمد علی کو اشتہاری قرار دیتے ہوے دائمی وارنٹس جاری کرنے کا حکم دیا۔ جج اصغرعلی حکم دیا کہ محمد علی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سمیت شناختی کارڈ بلاک کیا جائے۔

آئندہ سماعت پر تمام ملزمان عدالت پیش ہونے کا حکم دیا احتساب عدالت اسلام آباد نے کیس کی سماعت 30جون تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ نیب نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کیخلاف ریفرنس دائر کیا تھا۔ نیب ریفرنس میں وزیراعلیٰ سندھ کے خلاف توانائی منصوبوں پر خلاف ضابطہ فنڈز جاری کرنے اور سندھ میں توانائی منصوبوں میں اختیارات کے غلط استعمال کا الزام عائد کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں