بھارتی خاتون کا پاکستانی شہریت کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع

بھارتی خاتون کا پاکستانی شہریت کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع

فائل فوٹو


بھارتی خاتون نے پاکستانی شہریت کے حصول کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔ درخواست میں وزارت داخلہ، چیئرمین نادرا، ڈی جی ایمیگریشن اورپنجاب حکومت فریق بنایا گیا ہے۔

ملتان روڈ کی رہائشی نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق درخواست گزار بھارتی ہے اور 2010میں پاکستانی شہری سے شادی ہوئی۔ اپیل میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ خاوند اور3 بچے پاکستانی ہیں۔ درخواست گزار کو عارضی رہائش کا ویزا دیا گیا۔

درخواستگزار نے مؤقف اپنایا کہ خاتون نے2010میں پاکستانی شہریت کیلئے حکومت سے رجوع کیا اور سیکیورٹی کلیئرنس مل چکی ہے۔

 


متعلقہ خبریں