پاکستانی ڈاکٹر کے گانے نے سرحد پار بھی دلوں کو جیت لیا


کورونا وائرس میں دن رات لوگوں کی زندگیوں کے لیے لڑتے ڈاکٹرز اپنی آواز کے مرہم بھی رکھنے لگے۔

پاکستانی فزیشن ڈاکٹر ردا عرفان خان نے نصرت فتح علی خان کی مشہور قوالی گائی، ویڈیو سوشل میڈیا پر ایسے وائرل ہوئی کہ سرحد پار بھی ان کی آواز دلوں میں گھر کرنے میں کامیاب ہوگئی۔

بھارت کے موقر ادارے انڈین ایکسپریس نے بھی پاکستانی ڈاکٹر کی ویڈیو شئیر کرتے ہوئے اس پر خصوصی آرٹیکل لکھا، جس میں انہیں نے مشکل وقت میں ڈاکٹر ردا کی آواز کو روحانی جذبات سے بھرپور تحفہ قرار دیا ہے۔

ڈاکٹر ردا نے قوالی ‘کالی کالی زلفوں’ اپنی سریلی آواز میں گٹار کے میوزک پر گنگنائی جس کی ویڈیو انہوں نے انسٹاگرام پر شیئر کی تھی، جسے اب تک 63 ہزار سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں۔ اتنی پذیرائی کے بعد ڈاکٹر ردا نے اپنے مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ??. ???? ? ????? (@dr.ridairfankhan)


ردا عرفان خان نے نصرت فتح علی خان کے گائے ہوئے گیت میں معمولی سی تبدیلی کی جس کے منفرد انداز کے سبب صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر ردا کو موسیقی سے خاص لگاو ہے، انہوں نے اپنے انسٹااکاونٹ پر کئی گانوں کو خوبصورت انداز میں گارکر اپنے فولورز کے ساتھ شئیر کیا ہے۔


متعلقہ خبریں