ڈیوڈ ویزے کی جگہ اچھے کھلاڑی منتخب کیے، کپتان لاہور قلندرز

ڈیوڈ ویزے کی جگہ اچھے کھلاڑی منتخب کیے، کپتان لاہور قلندرز

ابوظہبی: لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے کہا ہے کہ ڈیوڈ ویزے کی جگہ اچھے کھلاڑی منتخب کیے ہیں۔

پاکستان سپر لیگ سیزن 6 میں لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے پری میچ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کوشش ہو گی اچھا پرفارم کریں۔

انہوں نے کہا کہ ابوظہبی میرے اور لاہور قلندرز کے لیے اچھا رہا ہے جبکہ میری کوشش ہوگی یہاں سے اچھی یادیں لے کر جائیں گے۔ گراوَنڈ میں اچھی ٹیم اتاریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور قلندرز کو دھچکہ، اہم کھلاڑی زخمی

سہیل اختر نے کہا کہ راشد خان کا ٹیم میں ہونا فائدہ مند ہے جبکہ ڈیوڈ ویزے کی کمی محسوس ہو گی تاہم ہم نے ان کی جگہ اچھے متبادل کھلاڑی منتخب کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہائی پرفارمنس سینٹر سے کھلاڑی کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوا ہے۔


متعلقہ خبریں