پاک انگلینڈ کرکٹ سیریز پاکستان میں نہیں دکھائی جائے گی


پاکستان کے کرکٹ شائقین کے لیے بُری خبر سامنے آگئی، پاکستان انگلینڈ کرکٹ سیریز پاکستان میں نہیں دکھائی جائے گی۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا کہ مستقبل کی کرکٹ سیریز کیلیے مشکلات پیش ہیں. پی ٹی وی نے اسٹار اور ایشیا سے کرکٹ کا کنٹریکٹ مانگا ہے، پی ٹی وی کی بھارتی کمپنی کے معاہدے کی درخواست کو منظور نہیں کیا گیا ہے، ہم کسی بھی بھارتی کمپنی کے ساتھ معاہدہ نہیں کرسکتے۔

فواد چودھری نے کہا کہ جنوبی ایشیا کے تمام رائٹس بھارتی کمنپیوں کے پاس ہیں، اس وجہ سے پاکستان انگلینڈ کی کرکٹ سیریز نشر نہیں کی جائے گی البتہ کوشش کریں گے کہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے ساتھ کوئی بیچ کا راستہ نکالیں کیونکہ پی سی بی اور سرکاری ٹی وی کو کرکٹ نشریات کے نا ہونے پر یقیناً نقصان ہوگا۔

مزید پڑھیں: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کرکٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان

خیال رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کرکٹ سیریز 8 جولائی سے شروع ہوگی جس میں تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز شامل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ قومی ترانے کو جدید ٹیکنالوجی پردوبارہ ریکارڈ کیا جائے گا۔ الیکٹرنک ووٹنگ مشین کے حوالے سے الیکشن کمیشن کی تمام شرائط پوری کر دیں، 500 الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کا آرڈر دینے جا رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں