پشاور بورڈ نے سالانہ امتحانات کا شیڈول جاری کردیا

کیمبرج کے کل ہونے والے امتحانات بھی منسوخ

کنٹرولر پشاور تعلیمی بورڈ کی جانب سے سالانہ امتحانات کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے جس کے تحت سالانہ امتحانات 10 جولائی سے شروع ہونگے۔

کنٹرولرپشاورتعلیمی بورڈ کے مطابق 10 جولائی کو جماعت دہم کا فزکس، بارہویں جماعت کا سائیکالوجی اوراسلامیات کا پرچہ ہوگا۔ دسویں اور بارہویں جماعت کے پرچے 19 جولائی تک جاری رہیں گے۔

مزید پڑھیں:پنجاب بھر میں اسکولز کھولنے کا مراسلہ جاری

جاری شیڈول کے مطابق نویں اور گیارہویں جماعت کے سالانہ امتحان کا آغاز27 جولائی سے ہوگا۔ 27 جولائی کو 9ویں کا فزکس اور 11ویں جماعت کا آرکیالوجی اور شماریات کا پرچہ ہوگا۔

کنٹرولرپشاورتعلیمی بورڈ کے مطابق امتحانات 9 اگست تک جاری رہیں گے۔

خیال رہے کہ علامی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ باعث لمبی چھٹیوں کے بعد تعلیمی ادارے گزشتہ روز کُھل گئے تھے۔

لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد اور ملتان سمیت پنجاب بھر میں تعلیمی سرگرمیوں کا دوبارہ آغاز ہوگیا۔ اسلام آباد میں بھی اسکول کھل گئے ہیں۔

خیبر پختونخوا میں ایبٹ آباد،  لوئر دیر، باجوڑ اور مانسہرہ میں بھی اسکول کھل گئے ہیں۔ بلوچستان میں بھی اسکول کھل گئے۔

خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے باقی اضلاع میں تعلیمی سرگرمیوں کا پہلے سے ہی آغاز ہوچکا ہے۔ آزاد کشمیر میں بھی آج سے تعلیمی سرگرمیاں شروع ہو گئی ہیں۔

این سی او سی کی ہدایت کے مطابق کلاسز میں حاضری پچاس فیصد رکھنا ہو گی۔ تعلیمی اداروں میں کورونا سے بچاو کے احتیاطی تدابیر پر عمل لازمی ہوگا۔ تعلیمی اداروں میں کورونا سے بچاؤ کیلئے اسپرے کیے گئے ہیں اور احتیاطی تدابیر کے بینرز بھی آویزاں ہیں۔


متعلقہ خبریں