خیبر پختونخوا: بعض علاقوں میں واقع اسکولوں کے اوقات کار تبدیل

خیبر پختونخوا: بعض علاقوں میں واقع اسکولوں کے اوقات کار تبدیل

پشاور: صوبہ خیبرپختونخوا میں بعض علاقوں کے اسکولوں کے اوقات کار تبدیل کردیے گئے ہیں۔ اوقات کار ان اسکولوں کے تبدیل کیے گئے ہیں جو گرم علاقوں میں واقع ہیں۔

خیبرپختونخوا: دسویں اور بارھویں کے امتحانات 12 جولائی سے ہونگے

ہم نیوز کے مطابق اس ضمن میں باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت وہ تمام اسکول جو گرم علاقوں میں واقع ہیں ان کے اوقات کار تبدیل کیے گئے ہیں۔

جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت گرم علاقوں میں واقع پرائمری اسکول صبح 7 بجے سے لے کر صبح 11 بجے تک کھولے جائیں گے۔

خیبرپختونخوا: جمعہ کی چھٹی کی بحالی کی قرارداد متفقہ طور پر منظور

ہم نیوز کے مطابق جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت اسی طرح چھٹی جماعت سے لے کر ہائر سیکنڈری اسکول صبح 7  بجے سے لے کر صبح ساڑھے 11 بجے تک کھلیں گے۔


متعلقہ خبریں