سی پیک کا مغربی روٹ اسی سال کھول دیا جائے گا، عاصم سلیم باجوہ



چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ سی پیک کا مغربی روٹ اسی سال کھول دیا جائے گا۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ سی پیک منصوبوں کے تحت پسماندہ علاقوں کی ترقی ترجیح ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہکلہ ڈی آئی خان موٹروے آئندہ تین سے چار ماہ میں مکمل ہو جائے گی، ژوب سیکشن پر بھی کام شروع کر دیا، محروم علاقوں کی ترقی پر فوکس کیا جا رہا ہے۔

عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ خوشاب سے آواران تک شاہراہ پا کام تیزی سے جاری ہے، اگلے سال آواران سے خضدار تک شاہراہ پر کام شروع کریں گے۔


متعلقہ خبریں