فواد چودھری گمراہ کررہے ہیں،بھاشا ڈیم کو سفید ڈائینو سار بنایا جا رہا ہے: احسن اقبال


اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے حکومت پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ نے صرف کرپشن کے شعبے میں ترقی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے دیا مر بھاشا ڈیم کو نیا اسکینڈل بنا دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت دیا مر بھاشا ڈیم کو سفید ہاتھی ہی نہیں بلکہ سفید ڈائینو سار بھی بنا رہی ہے۔

بلاول پر کاغذی وصیت کا حملہ توپی ٹی آئی والے کرتے ہیں، احسن اقبال

ہم نیوز کے مطابق انہوں ںے یہ بات پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے پی ایس ڈی پی کو 50 فیصد کم کردیا ہے۔

سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ ایم ایل ون منصوبہ شروع کرنا ہے تو ترقیاتی بجٹ میں 150 ارب روپے رکھنے ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم ایل ون منصوبے کے لیے 150 ارب روپے سالانہ درکار ہیں۔

ن لیگ کے مرکزی سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے کہا کہ جو ترقیاتی بجٹ انہوں نے اس سال رکھا ہے وہ ہم نے 4 سال قبل رکھا تھا۔ ان کا استفسار تھا کہ بجٹ مختص کیے بغیر ایم ایل ون منصوبہ کیسے شروع کیا جاسکتا ہے؟

ہم نیوز کے مطابق احسن اقبال نے کہا کہ حکمرانوں نے دیا مر بھاشا ڈیم کو نیا اسکینڈل بنا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ
آج تک دیا مربھاشا ڈیم کا فنانشل کلوز نہیں کرسکے۔ انہوں ںے خبر دار کرتے ہوئے کہا کہ یہ دیا مر بھاشا ڈیم کو سفید ہاتھی نہیں سفید ڈائینو سار بنا رہے ہیں۔

بلاول نے احسن اقبال کو کاغذی عہدیدار قرار دیدیا

سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ جب آپ محکموں کے 11سیکریٹریز اور 6 آئی جیز تبدیل کرتے ہیں تو ادارے تباہ ہوتے ہیں۔ ان کا الزام تھا کہ آپ نے صرف کرپشن کے شعبے میں ترقی کی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق احسن اقبال نے وفاقی وزیر فواد چودھری پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ  فواد چودھری قوم کو گمراہ کر رہے ہیں کہ اورنج لائن پر وفاق نے خرچ کیا۔ انہوں ںے کہا کہ انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ اورنج لائن صوبے کا منصوبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے بی آر ٹی کیوں بنائی؟ یہ پیسہ ریلوے پر خرچ کردیتے۔

ن لیگ کے مرکزی رہنما نے کہا کہ حکومت نے ریلوے کے شعبے کو فنڈز سے محروم رکھ کر ناکامی کی نذر کر دیا۔ان کا کہنا تھا کہ جو سیکشن کمزور ہوں وہاں اسپیڈ کم کرکے ٹرین کو گزارا جاتا ہے۔ انہوں ںے کہا کہ دنیا بھر میں پرانے ریلوے ٹریکس تبدیل ہوتے ہیں۔

مسلم لیگ ن کی پالیسی میں حرف آخر نواز شریف ہیں، احسن اقبال

احسن اقبال نے کہا کہ ہم نے اپنے دور میں ریلوے کا بجٹ 34 ارب رپے کیا تھا جب کہ موجودہ حکومت نے ریلوے کا بجٹ کم کر کے 16 ارب روپے کر دیا۔


متعلقہ خبریں