پاکستان: نادرا سینٹرز سے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کا اجرا شروع

کورونا: 55 فیصد ویکسینیٹد شرح والے علاقوں میں پابندیاں نرم کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد: ملک بھر میں 600 سے زائد نادرا سینٹرز سے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کا اجرا شروع کردیا گیا ہے۔

طارق ملک دوبارہ چیئرمین نادرا تعینات، وفاقی کابینہ نے منظوری دیدی

ہم نیوز کے مطابق یہ بات وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت منعقدہ این سی او سی کے اجلاس میں بتائی گئی۔

وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں ملک بھر میں کورونا کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

ہم نیوز کے مطابق اجلاس میں دی جانے والی بریفنگ میں بتایا گیا کہ 20 لاکھ ٹیچرز میں سے 4 لاکھ 50 ہزار ٹیچرز کی ویکسی نیشن مکمل ہو گئی ہے۔

اجلاس میں این سی او سی کی جانب سے دیگر وزارتوں کو بھی ہدایت کی گئی کہ اپنے ملازمین کو کورونا ویکسین لگوائیں۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں دوران بریفنگ بتایا گیا کہ ملک بھر میں ایئر پورٹس پر یومیہ 6 ہزار ریپڈ اینٹی جن ٹیسٹ کی صلاحیت حاصل ہوگئی ہے۔

نادرا کراچی نے دہشتگردی میں ملوث افراد کے شناختی کارڈ بنائے، شیخ رشید

اجلاس میں بتایا گیا کہ یومیہ 27 فلائٹس پر اوسطاً 4500 مسافر پاکستان پہنچ رہے ہیں۔ شرکائے اجلاس کو یہ بھی بتایا گیا کہ ایئر پورٹس پر جامع نظام کے باعث 388 کورونا مریضوں کی نشاندہی کرنے میں مدد ملی ہے۔

وفاقی وزیر برائے اسد عمر کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں دی جانے والی بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایئر پورٹس پر ٹریکنگ کے علاوہ قرنطینہ کا بھی مؤثر نظام چل رہا ہے۔

شرکا ئے اجلاس کو دوران بریفنگ بتایا گیا کہ پاکستان میں افغانستان سے 22 ہزار924 مسافر پیدل داخل ہوئے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ 58 مسافروں کا کورونا ٹیسٹ مثبت ہونے پر انہیں قرنطینہ کردیا گیا۔

ہم نیوز کے مطابق این سی او سی کی جانب سے دوران اجلاس بتایا گیا کہ خیبر پختونخوا کی جانب سے محفوظ سیاحت ٹریننگ کا آغاز کر دیا گیا ہے جس میں سیاحتی انڈسٹری سے وابستہ افراد شرکت کر رہے ہیں۔

این سی او سی: ملک میں ماس ویکسی نیشن مہم شروع کرنے کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت منعقدہ این سی او سی کے اجلاس میں بتایا گیا کہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی ٹریننگ کا آغاز کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں