کراچی: چڑیا گھر کا ببر شیر دار فانی سے کوچ کر گیا

کراچی: چڑیا گھر کا ببر شیر دار فانی سے کوچ کر گیا

کراچی: شہر قائد کے چڑیا گھر کا ببر شیر دار فانی سے کوچ کر گیا۔ ببر شیر کی عمر 18 سال تھی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ببر شیر کی موت ہارٹ اٹیک سے ہوئی ہے۔

کورونا وائرس نے شیر کی جان لے لی

ہم نیوز کے مطابق کراچی کے چڑیا گھر کا 18 سالہ ببر شیر منگل کے دن طبعی موت مر گیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ببر شیر کی لاش قبضے میں لے کر اس کا پوسٹ مارٹم بھی کیا گیا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق انتظامیہ کو ببر شیر کی موت کا اس وقت علم ہوا جب صبح وہ اپنے پنجرے میں مردہ پایا گیا۔ چڑیا گھر کی انتظامیہ نے اس موقع پر ویٹنری ڈاکٹرکو بلایا تو اس نے موت کی تصدیق کردی۔

ذرائع کے مطابق محکمہ جنگلی حیات نے غیر قانونی طور پر لائے گئے دو شیروں کو تحویل میں لے کر چڑیا گھر انتظامیہ کے حوالے کیا تھا جس میں سے ایک کی موت 2018 میں ہو گئی تھی جب کہ دوسرا آج مر گیا۔

70 شیروں کا قاتل گرفتار

محکمہ وائلڈ لائف کے ذمہ دار ذرائع کے مطابق شیر کی اوسطاً عمر 18 سال ہوتی ہے اس لحاظ سے ببر شیر اپنی عمر پوری کرچکا تھا۔


متعلقہ خبریں