آئی فون میں باس کی کال، ای میل سے بچنے کا فیچر متعارف


اسمارٹ فونز بنانے والی امریکی کمپنی ایپل نے آئی فون میں باس کی کال اور ای میل سے بچنے کے لیے نیا فیچر متعارف کرا دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ فیچر آئی فون کے نئے آپریٹنگ سسٹم آئی او ایس 15 میں متعارف کرایا ہے جس کے استعمال سے صارف دیر رات آنے والی باس کی کالز اور ای میل کو میوٹ کر سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس فیچر کا اعلان گزشتہ روز ورلڈ وائڈ ڈویلیپرز کانفرنس میں کیا گیا ہے۔

اس نئے فیچر کو ’فوکس‘ کا نام دیا گیا ہے جس کو استعمال کر کے صرف مخصوص لوگوں کو رات میں کال کرنے کی اجازت دی جا سکے گی۔

تکنیکی طور پر فوکس نامی فیچر باس کی کالز اور ای میل کو بلاک نہیں کرتا بلکہ صارف کو اس کے نوٹی فکیشن نہیں دیتا۔

رپورٹ کے مطابق اگر صارف کا باس بھی آئی فون استعال کرتا ہے تو اسے میسج کے دوران ایک نوٹیفیکیشن موصول ہو جائے گا۔

اس نوٹی فکیشن میں باس کو بتایا جائے گا کہ وہ جس کو کال یا ای میل کر رہے ہیں اس نے فوکس کا آپشن آن کر رکھا ہے۔


متعلقہ خبریں