سعودی عرب: اقاموں کی معیاد میں مفت توسیع

سعودی عرب: اقاموں کی معیاد میں مفت توسیع

سعودی فرمانروا شاہ سلمان کے حکم پر اقامہ ہولڈرز کے اقاموں کی معیاد میں مفت توسیع کردی گئی ہے۔

جاری شاہی فرمان کے مطابق اقامہ ہولڈرز کی چھٹی کی مدت کو بھی بڑھا دیا گیا ہے۔

شاہی فرمان کے مطابق کورونا وائرس کے سبب پروازوں کی بندش کے باعث اقاموں کی مدت اور چھٹیوں میں 31 جولائی تک مفت توسیع کردی گئی ہے۔

شاہی فرمان کے مطابق سعودی وزٹ ویزہ کی مدت میں بھی توسیع کردی گئی ہے۔

محکمہ پاسپورٹ نے کہا ہے کہ ’اقاموں اور ویزوں میں توسیع نیشنل انفارمیشن سینٹر کے تعاون سے خود کار نظام کے تحت ہوگی اس کے لیے کسی کو دفاتر سے رجوع نہیں کرنا پڑے گا۔

مزید پڑھیں: تمام اقامہ ہولڈرز کو سعودی عرب واپسی کیلئے 72 گھنٹے کا نوٹس

سعودی حکومت اقاموں اور ویزوں میں توسیع کورونا وائرس کے مسائل سے نمنٹے کی سرکاری پالیسی کے تحت کر رہی ہے۔
سعودی حکومت اس بات کے لیے کوشاں ہے کہ مقامی شہریوں اور غیرملکیوں کی صحت و سلامتی کے لیے درکار احتیاطی تدابیر اختیار اور ایسے اقدامات کیے جائیں جس سے مالیاتی اور اقتصادی نقصانات کم سے کم ہوں۔

محکمہ پاسپورٹ نے توسیع کے حوالے سے جو نکات بیان کیے ہیں اس میں کہا گیا ہے کہ ’بیرون مملکت موجود ان اقامہ ہولڈرز کے اقاموں اور خروج و عودہ ویزوں میں توسیع ہوگی جہاں سے آمد پر کورونا وائرس پھیلنے سے روکنے کے لیے پابندی لگی ہوئی ہے


متعلقہ خبریں