پاکستان میں پہلی بار ذہنی معذور افراد کو بینک اکاؤنٹ کھولنے کی اجازت

پاکستان میں پہلی بار ذہنی معذور افراد کو بینک اکاؤنٹ کھولنے کی اجازت

مرکزی بینک نے پاکستان میں پہلی بار ذہنی معذور افراد کو بینک اکاؤنٹ کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔

جاری اعلامیے کے مطابق اسٹیٹ بینک نے عدالت کی جانب سے مقرر کردہ مینیجر کے ذریعے ذہنی معذور افراد کا اکاؤنٹ کھولنے کی سہولت مہیا کردی ہے۔ یہ ایک اہم سہولت ہے جس کا طریقہ کار فریقوں کی مشاورت کے بعد وضع کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک اعلامیے کے مطابق ملک میں پہلی بار ذہنی معذور افراد بینک اکاؤنٹ کھولنے کے قابل ہوجائیں گے۔

مزید پڑھیں: پشاور:جعلی فنگر پرنٹس سے بے نامی بینک اکاؤنٹس ڈیل کرنے والا گروہ گرفتار

اسٹیٹ بینک کے مطابق اکاؤنٹ کا نام ‘ذہنی معذورفرد کا اکاؤنٹ’ہوگا جسے اسٹیٹ بینک نے اے ایم ایل/سی ایف ٹی/سی پی ایف ضوابط میں متعارف کرایا ہے۔

اسٹیٹ بینک نے تمام بینکوں کو اس ضمن میں ہدایت دے دی ہے، اکاؤنٹ کھولنے کا طریقہ کار ذہنی معذور شخص اور عدالت کی جانب سے مقرر کردہ بینک مینیجر کی نادرا کے ذریعے بایو میٹرک توثیق اور ان کی قانونی شناختی دستاویزات پیش کرنے پر مشتمل ہوگا۔

جاری اعلامیے کے مطابق بینک مقررہ منیجر کی قانونی حیثیت یقینی بنانے کے لیے عدالتی حکم کی توثیق شدہ اصل کاپی کی توثیق کرے گا۔


متعلقہ خبریں