پاکستانی خاندان کاقتل دہشتگردی ہے، جسٹن ٹروڈو


کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے پاکستانی خاندان کے قتل کو  دہشتگردی قرار دے دیا ہے۔

انہوں نے پارلیمنٹ میں خطاب کا آغاز اسلام وعلیکم سے کیا۔ اونٹاریوکی مسجد میں دہشتگرد حملے میں شہید پاکستانی خاندان سے اظہارعقیدت کیلئے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اور اپوزیشن رہنماوں نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ کینیڈا میں اسلامو فوبیا کیلئے کوئی جگہ نہیں، مسلم کمیونٹی کے ساتھ کھڑے ہیں، دائیں بازو کے شدت پسند گروہوں کیخلاف کارروائی کریں گے اور دہشت گردوں کی لسٹ میں ڈالیں گے۔

پاکستانی خاندان کے خلاف دہشت گردی پر کینیڈین پارلیمنٹ میں ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی اورشہریوں نے جائے حادثہ پر پھول بھی رکھے۔

کینڈین دہشت گرد ٹرک ڈرائیور نے ایک ہی پاکستانی خاندان کے پانچ افراد کو کچل ڈالا تھا۔ تین خواتین سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے۔ 9برس کا بچہ شدید زخمی ہے۔

متاثرہ خاندان کا تعلق لاہور سے تھا۔ جودس برس قبل کینیڈا منتقل ہوئے۔ کینیڈین پولیس نے واقعہ مذہبی منافرت کا نتیجہ قرار دے دیا۔

چہل قدمی کے دوران خاندان کو نشانہ بنایا گیا۔ جاں بحق ہونے والے 46 سالا سلمان افضل فزیوتھراپسٹ ہیں۔

ان کی 44 سالہ اہلیہ مدیحہ ویسٹرن یونیورسٹی لندن میں پی ایچ ڈی کی طالبہ تھیں جبکہ سلمان کی 74 سالہ والدہ پاکستان سے وزٹ ویزے پرکینیڈا گئی تھیں۔

واقعہ میں سلمان کی 15 سال کی بیٹی یمنیٰ بھی جاں بحق ہوئی جبکہ بیٹا فائز اس وقت اسپتال میں زیرعلاج ہے۔


متعلقہ خبریں