بزدل شیر درخت سے لپٹ گیا

بزدل شیر درخت سے لپٹ گیا

کینیا کے جنگلات میں بھینسے سے ڈر کر بزدل شیر درخت پر چڑ کر شاخ سے لپٹ گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کینیا کے علاقے ماسائی مارا کے جنگل میں شیر بھینسوں کے ریوڑ کے پیچھے شکار کے لیے گیا تاہم اس وقت اسے وہاں سے بھاگنا پڑا جب بھینسے اس کے پیچھے لگ گئے۔

جنگل میں گھومتے بھینسوں نے شیر کو اپنے پیچھے آتے دیکھا تو وہ پلٹ گئے اور شیر کو وہاں سے جان بچا کر بھاگنا پڑا۔ جنگل کے بادشاہ کو اپنی جان بچانے کے لیے ایک درخت کا سہارا لینا پڑا جس کی شاخ پکڑ کو وہ گھنٹوں وہاں موجود رہا اور بھینسوں کے جانے کا انتظار کرتا رہا۔

شیر کے درخت پر چڑھنے کے کچھ گھنٹے کے بعد بھینسے وہاں سے روانہ ہوئے تو شیر سے سکھ کا سانس لیا اور درخت سے نیچے اتر آیا۔

اس موقع پر قریب موجود ناروے سے تعلق رکھنے والے 54 سالہ فوٹو گرافر نے تمام نظارے اپنے کیمرے میں محفوظ کر لیے۔


متعلقہ خبریں