ایون فیلڈ ریفرنس:نواز شریف کی اپیلوں کے متعلق فیصلہ آج متوقع

فائل فوٹو


العزیزیہ، ایون فیلڈ اور فلیگ شپ ریفرنسز میں اپیلوں پر سماعت آج ہوگی ۔ مریم نواز اور کپیٹن ریٹائرڈ صفدر اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوں گے۔

نواز شریف کی اپیلوں پر کارروائی آگے بڑھانے سے متعلق آج فیصلہ متوقع ہے۔ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل بینچ اپیلوں پر سماعت کرے گا۔

ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کے خلاف نواز شریف، مریم نواز، کیپٹن ر صفدر نے اپیلیں دائر کر رکھی ہیں۔

ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی اپیلوں کو نواز شریف کی اپیل سے الگ کردیا گیا تھا۔

ایون فیلڈ ریفرنس میں شریف خاندان پر الزام ہے کہ انہوں نےغیر قانونی ذرائع کی مدد سےحاصل کی گئی رقم سے لندن کے مہنگے ترین علاقے مے فیئر اور پارک لین کے  نزدیک واقع چار رہائشی اپارٹمنٹس خریدے۔

ایون فیلڈ ریفرنس میں احتساب عدالت نے نواز شریف، ان کی بیٹی مریم اور ان کے داماد کیپٹین ریٹائرڈ صفدر کو جیل، قید اور جرمانہ کی سزا سنائی تھی۔

سزا کے خلاف ملزمان نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا جس نے ستمبر 2018 میں ان سزاؤں کو معطل کر دیا تھا جس کے بعد نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر جیل سے رہا ہو گئے تھے۔

 


متعلقہ خبریں