اسلام آباد کے سرکاری اسکول میں لوڈ شیڈنگ، 25 بچے بیہوش


اسلام آباد: بہارکہو کے علاقے ملپور میں صبح سے بجلی نہ ہونے کے باعث گورنمنٹ فیڈرل اسکول میرہ میں بچے بیہوش ہوگئے۔

اسکول انتظامیہ کے مطابق نکسیر کے سبب بیہوش ہونے والے بچوں کی کل تعداد 25 ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ بچوں کو گرمی کی وجہ سے نکسیر آنا شروع ہو گی تھی۔

بچوں کے سر پر پانی ڈال کر نکسیر کو روکنے کی کوشش بھی کی گئی۔ واپڈا کو بجلی نہ ہونے کی اطلاع بھی دی تھی۔

بچوں کو طبی امداد دینے کے لیے نزدیکی اسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ اسکول میں کل بچوں کی تعداد 200 ہے۔ اسکول میں بجلی نہ ہونے کے باعث چھٹی دے دی گی ہے۔

مزید پڑھین: پشاور کے ایک سرکاری اسکول کے 5 اساتذہ میں کورونا کی تصدیق

اسلام آباد  الیکٹرک سپلائی کمپنی کا کہنا ہے کہ ڈاکڑ اے کیو خان فیڈر بہارہ کہو کی اپ گریڈیشن کا کام جاری ہے۔ فیڈر کو اوور لوڈنگ سے محفوظ رکھنے کے لئے اپ گریڈیشن کی جا رہی ہے۔

آئیسکو کنسٹرکشن ڈاریکریٹز نے دن 2 بجے تک شٹ ڈاون لیا تھا۔ آئیسکو کا کہنا ہے کہ وقت سے قبل کام مکمل ہونے پر متاثرہ علاقوں کی بجلی بحال کر دی گئی ہے۔

آئیسکو چیف چودہری عبدالرزاق نے متعلقہ حکام کو واقعے کی انکوئری کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہے۔


متعلقہ خبریں