استعفوں کا فائدہ تب ہوتا جب تمام جماعتیں دیتیں، مریم نواز


اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ  استعفوں کا  فائدہ  تب ہوتا جب تمام جماعتیں استعفیٰ دیتیں، ہمارا مقابلہ پیپلزپارٹی سے نہیں  نہ وہ پی ڈی ایم  کا حصہ ہے، پی ڈی ایم کی جماعتوں میں کوئی اختلاف نہیں سب ایک پیج پر ہیں۔ اور پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کا وہی مؤقف ہے جو نواز شریف کا ہے۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اپوزیشن کے پیچھے چھپ کر اپنی کارکردگی کب تک چھپائے گی، ،آج مہنگائی اور  کرپشن عروج پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف بجٹ سے متعلق حکمت عملی   پیش  کریں گے، عمران خان اصل  چیئرمین نیب  ہیں، ایک کو ہٹا دیں، دوسرے کو لگا دیں۔

امریکہ کو پاکستانی اڈے دینے کے معاملے پر مریم نواز نے کہا کہ میں پاکستان میں امریکہ کو اڈے دینے کی حامی نہیں ہوں تاہم عالمی میڈیا سے پتہ چل رہا ہے کہ حکومت امریکہ کو فضائی اڈے دے چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم کے سلیکٹڈ بجٹ کو قبول نہیں کریں گے، بلاول بھٹو

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے لوڈ شیڈنگ ختم کی تھی لیکن حکومت کی نااہلی عروج پر ہے جبکہ حکومت نے کشمیر کو بھارت کے حوالے کر دیا۔ ڈہرکی ٹرین حادثہ حکومتی نااہلی کا بڑا ثبوت ہے۔


متعلقہ خبریں