وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کے اوقات کار کم کر دیے گئے

اسکول بیگز کے وزن سے متعلق بل خیبر پختونخوا اسمبلی میں پیش

ملک بھر میں جاری غیر معمولی گرمی کی وجہ سے وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کے اوقات کار کم کر دیے ہیں۔

اس ضمن میں جاری نوٹی فکیشن کے مطابق تعلیمی ادارے سوموار سے جمعرات تک صبح 7 سے دن 11 بجے تک کھلیں گے جب کہ ایوننگ شفٹ والے تعلیمی ادارے جمعہ اور ہفتہ کو کھلیں گے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق تعلیمی ادارے ایک گھنٹہ جلد کھولے جائیں گے اور 11 بجے تک تعلیمی سرگرمیاں رہیں گی۔ تعلیمی اداروں کو 50 فیصد بچے بلانے کی اجازت ہو گی۔

اس سے قبل  تعلیمی اداروں کے اوقات کارصبح 8 سےدوپہر 1 بجے تک تھے۔


متعلقہ خبریں