ایران: صدارتی امیدوار ابراہیم رئیسی کی رہائشگاہ اور دفتر نذر آتش

ایران: صدارتی امیدوار ابراہیم رئیسی کی رہائشگاہ اور دفتر نذر آتش

تہران: ایران میں مظاہرین نے صدارتی امیدوار ابراہیم رئیسی کی رہائش گاہ اور ان کے دفتر کو نذر آتش کردیا ہے۔ یہ واقعہ ایران کے ضلع جہار میں پیش آیا ہے۔

ایران کا صدر کیسے منتخب ہوتا ہے؟

صدارتی امیدوار ابراہیم رئیسی کی رہائش گاہ اور ان کے دفتر کو نذر آتش کیے جانے کی اطلاع مؤقر عرب نشریاتی ادارے العربیہ نے دی ہے۔

نشریاتی ادارے نے اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ ٹوئٹر‘ پر بھی اطلاع دی ہے جس کے ساتھ ایک ویڈیو منسلک کی ہے جس میں گھر و دفتر کو نذر آتش کیے جانے کے مناظر دیکھے جا سکتے ہیں۔

ایران: اسٹیل پلانٹ میں آگ بھڑک اٹھی، علاقے میں دھواں پھیل گیا

نشریاتی ادارے کے مطابق تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ ابراہیم رئیسی کو ملک میں سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی جگہ مستقبل کا سپریم لیڈر بھی قرار دیا جاتا ہے۔

ابرائیم رئیسی ایران کے سخت گیر حلقوں میں شمار کیے جاتے ہیں۔ انہیں مغرب مخالف بھی سمجھا جاتا ہے۔

ایران: آئل ریفائنری میں آتشزدگی، شہر پہ سیاہ دھویں کے بادل

عرب نشریاتی ادارے کے مطابق ابراہیم رئیسی کے ایرانی پاسداران انقلاب کے سربراہ محمد علی جعفری اور دیگر کے ساتھ بھی خوش گوار مراسم ہیں۔


متعلقہ خبریں