تمام سرکاری و نجی ملازمین کیلئے کورونا ویکسین لگوانا لازمی قرار

این سی او سی نے اومی کرون روکنے کا طریقہ بتا دیا

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے تمام سرکاری و نجی ملازمین کیلئے کورونا ویکسین لگوانا لازمی قرار دے دی۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام سرکاری و نجی  ملازمین کو 30 جون تک ویکسین لگوانا ہو گی ۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ویکسی نیشن سینٹرز گیارہ جون سے صبح آٹھ سے رات دس بجے تک کھلیں گے اور اتوار کو بند رہیں گے۔

فیصلہ کیا گیا کہ اٹھارہ سال اور اس سے زائد عمر تمام افراد کیلئے گیارہ جون سے واک ان سہولت ہو گی۔

این سی او سی کا کاروبار 2 دن کے بجائے ایک دن بند رکھنے کا فیصلہ

اس کے علاوہ این سی او سی نے ملک بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس کے کیسز میں بدتریج کمی کے بعد کاروباری پابندیوں میں نرمی کر دی ہے۔

وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں کاروبار 2 دن کے بجائے ایک دن بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ اجلاس میں جم کھولنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ این سی او سی نے جم کے تمام ممبرز کےلیے کورونا ویکسی نیشن لازمی قرار دی ہے۔


متعلقہ خبریں