انیس ایڈووکیٹ کا موبائل فون، پاسپورٹ اور شناختی کارڈ تحویل میں لے لیا گیا

انیس ایڈووکیٹ کا موبائل فون، پاسپورٹ اور شناختی کارڈ تحویل میں لے لیا گیا

محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی تین رکنی کمیٹی نے بھارتی خفیہ ایجنسی را سے رابطے کے الزام میں پاک سرزمین پارٹی کے رہنما انیس ایڈووکیٹ سے تحقیقات کیں۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمر شاہد حامد نے کمیٹی کی سربراہی کی۔ سی ٹی ڈی سول لائنز کراچی میں تفتیش کے دوان انیس ایڈووکیٹ کا موبائل فون ضبط کرلیا گیا۔ انیس ایڈووکیٹ کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈبھی تحویل میں لے لیا گیا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق انیس ایڈووکیٹ کا قومی شناختی کارڈ بلاک کرنے کیلئے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ انیس ایڈوو کیٹ کو باضابطہ طور پر شامل تفتیش کرلیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی: ڈاکٹر فاروق ستار کو سی ٹی ڈی نے طلب کر لیا

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق انیس ایڈووکیٹ کو شہر سے باہر جانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ انیس ایڈووکیٹ شہرسے باہر گئے تو انہیں مفرور تصور کیا جائے گا۔

سی ٹی ڈی حکام  کے مطابق انیس ایڈووکیٹ کا موبائل فون فارنزک کے لیے بھیجا کیا جائے گا۔

سی ٹی ڈی میں پیش ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انیس ایڈووکیٹ نے کہا کہ یہ ایک نارمل سی قانونی کارروائی اور تفتیش ہے، اگر کوئی چیز سامنے آئی ہے تو تفتیش ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ذمہ داروں کے سامنے اپنا مدعا رکھ دیا ہے اور ذمہ دار افسر کے سامنے وضاحت کردی ہے، اگر کسی غلط حرکات میں ملوث ہوتا تو پاکستان واپس نہیں آتا، 18 سال تک بیرون ملک رہنے کے باوجود پاکستانی پاسپورٹ سینے سے لگایا ہوا ہے۔


متعلقہ خبریں