پاکستان چین کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، آرمی چیف


آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان چین کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید سے پاکستان میں تعینات چینی سفیر نوننگ رانگ  کی ملاقات ہوئی ہے جس میں دوطرفہ تعلقات اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک سعودی عسکری تعاون سے خطے کے امن پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے، آرمی چیف

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں سی پیک منصوبے میں پیشرفت اور افغان امن عمل پر بھی بات چیت کی گئی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کورونا کے خلاف جنگ میں چین کے تعاوَن پر شکریہ ادا کیا۔


متعلقہ خبریں