حیدرآباد: خیبر میل ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی


حیدرآباد: پاکستان ریلوے کی ٹرین خیبر میل ایکسپریس حیدرآباد کے قریب حادثے سے بال بال بچ گئی۔

پٹری کاجوائنٹ ٹوٹاہوا پایا گیا،ٹرین حادثہ کی ابتدائی رپورٹ

اس ضمن میں ذرائع نے بتایا ہے کہ حیدرآباد کے قریب کوٹری پل سے پہلے گڈو ناکہ پل پر خیبر میل ایکسپریس کی تین نمبر بوگی کے دو وہیل ٹریک سے اترگئے تھے جس کے باعث ٹرین روکنا پڑی۔

دو دن قبل بھی ہونے والے خوفناک ٹرین حادثے میں ٹرین کی بوگیاں ٹریک سے اتر گئی تھیں ااور ان سے دوسری ٹرین آکر ٹکرائی تھی۔

ٹرین کے بڑے حادثات سندھ میں کیوں ہوتے ہیں؟

ذرائع کے مطابق ڈاؤن ٹریک پر ریلوے ٹریفک معطل ہو گیا تھا جس کے بعد متعلقہ عملے نے دو گھنٹوں کی محنت کے بعد بوگی کو ٹریک پر لاکر ٹرین کو روانہ کیا اور ٹریک بحال کیا۔

ٹرین حادثہ: ڈی ایس ریلوے سکھر طارق لطیف نے حقائق سے پردہ اٹھا دیا

ڈہرکی میں دو دن قبل ہونے والے ٹرین حادثےکے نتیجے میں 62 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔


متعلقہ خبریں