اسلام آباد میں آج شام گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

فوٹو: فائل

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آج شام گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں موسم شدید گرم ہے۔ اسلام آباد میں درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ لاہور میں درجہ حرارت 41 سینٹی گریڈ جب کہ پشاور میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 46 اعشاریہ 5 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے بارشوں کی نوید سنا دی

خیال رہے کہ محکمہ موسمیات نے 11 جون سے ملک بھر کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی نوید سنائی ہے۔

محکمہ موسمیات نے 11 جون سے 14 جون تک کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد،  بالائی خیبر پختو نخوا اورشمال مشرقی پنجاب میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  ملک کےدیگرعلاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔

خیال رہے کہ ملک بھر کے بیشتر علاقے اس وقت شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔

محکمہ موسمیات کی ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جب کہ سندھ، جنوبی و وسطی بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں شدید گرم رہا۔

گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: نوکنڈی 48، نور پور تھل47، دالبندین اوربھکر میں 46ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات نے جون میں ملک بھر کے موسم سے متعلق پیش گوئی کی ہے کہ رواں ماہ کے دوران دو سے تین بارشوں کے سلسلے ہوں گے۔

بتایا گیا ہے کہ جون کے ابتدائی ہفتوں کی نسبت آخری دو ہفتے بارشوں کے باعث بہتر رہیں گے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ماہ کے دوران پہاڑوں پر سے برف پگھلنے کے سلسلے میں تیزی آئی گی۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز