چار سے چھ دن میں بجلی کی صورتحال بہتر ہوجائیگی، حماد اظہر

تیل اور گیس کی تلاش، پانچ کمپنیوں کو لائسنس مل گئے

وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ تربیلا ڈیم میں مرمتی کام کی وجہ سے لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہوا ہے، چار سے چھ روز میں 3000 میگاواٹ بجلی واپس بحال ہوجائے گی۔

وزیر توانائی حماد اظہر صاحب نے  لوڈمنیجمنٹ سے متعلق ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 48 گھنٹوں سے لوڈشیڈنگ کا سامنا ہے۔ تربیلہ ڈیم کے اندر ضروری مینٹیننس ہورہی ہے۔ 3 سے 4 دنوں میں تربیلہ ڈیم کی 3 ہزار میگاواٹ بجلی واپس آجائے گی۔

مزید پڑھیں: کراچی: بجلی کی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری

حماد اظہر نے کہا کہ چند پلانٹس کی ٹیکنکل بندش کے باعث گزشتہ 48 گھنٹوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ہوئی ہے جسے دور کرنے کیلئے آج رات تک متبادل ذرائع سے 1100 میگا واٹ بجلی مہیا کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں جبکہ تربیلا سے 3000 میگاواٹ بجلی 4 سے 6 روز میں نظام میں واپس شامل ہوجائیگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ  لوڈشیڈنگ کی وجہ کپیسیٹی کا مسئلہ قطعا نہیں ہے، کپیسٹی ہماری پاس ضرورت سے زیادہ ہے۔


متعلقہ خبریں