فرانسیسی صدر کو تھپڑ مارنے والے شخص کی تفصیلات سامنے آ گئیں


فرانسیسی پولیس نے صدر ایماونئل میکرون کو تھپڑ رسید کرنے والے شخص سے متعلق تفصیلات جاری کی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ فرانسیسی صدر کو تھپڑ مارنے والا شخص ڈیمین تاریل انارکی پسند اور پرانے خیالات کا مالک ہے۔

رپورٹ کے مطابق ملزم کی تلاشی کے دوران پولیس کو 28 سالہ شخص کے گھر سے نازی رہنما ہٹلر کے منشور پر مشتمل سوانح عمری، اسلحہ، فوجی گیمز اور سویت فلیگ ملا ہے۔

دنیا کا امیر ترین آدمی: فرانسیسی فیشن ٹائیکون نے جیف بیزوس کو پیچھے چھوڑ دیا

ملزم کے گھر سے قرون وسطیٰ کے لباس بھی برآمد ہوئے، اور وہ نائٹ کا کردار بھی ادا کرتا رہا ہے ۔

ڈیمین ترل نے دائیں بازو کے یوٹیوب گروپس کو بھی سبسکرائب کیا ہوا ہے ۔

گزشتہ روز ڈیمین نے فرانسیسی صدر میکرون کو تھپڑ رسید کرنے سے پہلےمردہ باد میکرون‘ کا نعرہ بھی لگایا تھا۔


متعلقہ خبریں