حوثی باغیوں نے اسرائیلی جاسوس پکڑ لیا


یمن: حوثی باغیوں نے اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد سے تعلق رکھنے والے جاسوس کو پکڑ لیا ہے۔ حوثی باغی پکڑے جانے والے اسرائیلی جاسوس کو آئندہ چند دنوں میں باقاعدہ دستاویزات کے ساتھ دنیا کے سامنے پیش کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

اسرائیلی فضائیہ کی شام پر بمباری: 10ا فراد جاں بحق

یہ بات اسرائیل کے مؤقر اخبار یروشلم پوسٹ نے بتائی ہے۔ اخبار کے مطابق حوثی باغی دستاویزات کے ساتھ یہ ثبوت بھی فراہم کریں گے کہ وہ یمن میں کن منصوبوں پر عمل درآمد کررہا تھا؟ اور اس کے کیا عزائم تھے؟

اسرائیلی اخبار کے مطابق حوثی باغیوں کی جانب سے یہ اعلان ان کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحیٰ ساری نے کیا ہے اور ایران کی فارس نیوز ایجنسی نے اسے رپورٹ کیا ہے۔

حوثی باغیوں کی جانب سے کیے جانے والے اعلان کے تحت وہ اس حوالے سے ایک ڈاکومنٹری بھی ریلیز کریں گے جس کا نام انہوں نے موساد کا جاسوس یمن میں (The Spy of Mossad in Yemen) تجویز کیا ہے۔

اسرائیلی کی تاریخ میں پہلی بار عرب پارٹی کا حکومت میں شمولیت کا امکان

اسرائیلی اخبار کے مطابق ریلیز کی جانے والے ڈاکو منٹری میں اس بات کے بھی ثبوت و شواہد فراہم کیے جائیں گے کہ کس طرح اسرائیل یمن میں مداخلت کر رہا ہے؟ اور وہ کیسے یمن کی مسلح افواج کو نشانہ بنا رہا ہے؟

اخبار کے مطابق حوثی باغیوں کی جانب سے ماضی میں بھی اسرائیل کو دھمکی دی گئی تھی کہ وہ اس کے بحری بیڑوں کو بحرہ احمر میں نشانہ بنائے گا اور اس حوالے سے باقاعدہ راکٹس بھی داغے تھے۔

حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل حسن نصر اللہ نے منگل کو اپنی تقریر میں کہا تھا کہ وہ ہر اس کو خوش آمدید کہنے کے لیے تیار ہیں جو علاقائی برابری کی کوشش میں ساتھ دے گا۔

اسرائیلی فورسز نے خاتون صحافی کا ہاتھ توڑ دیا

اسرائیلی اخبار کے مطابق حسن نصر اللہ کی جانب سے کی جانے والی تقریر کا حوثی باغی پہلا نتیجہ بھی ہو سکتے ہیں کیونکہ وہ پہلے ہی یروشلم کی حفاظت کے لیے اپنے عزائم کا اظہار کرچکے ہیں۔


متعلقہ خبریں