افغانستان: بارودی سرنگیں ناکارہ بنانیوالے درجنوں کارکنان قتل

افغان حکومت کو آئندہ ماہ تحریری امن منصوبہ پیش کریں گے، طالبان ترجمان

کابل: افغانستان میں بارودی سرنگیں ناکارہ بنانے والے درجنوں کارکنان کو جاں بحق کردیا گیا ہے۔ یہ واقعہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب پیش آیا ہے۔

افغانستان میں حملے، 150 سیکیورٹی اہلکار ہلاک

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق افغان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ افغان طالبان نے شمالی صوبے بغلان میں بارودی سرنگیں ناکارہ بنانے والے درجنوں کارکنان کو قتل کردیا ہے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق وزارت داخلہ کے ترجمان طارق عریان نے بدھ کے دن صحافیوں کو بتایا کہ نقاب پوش مسلح طالبان بارودی سرنگیں ہٹانے کی ذمے دار ایجنسی کے کمپاؤنڈ میں داخل ہوئے اور اندھا دھند تمام لوگوں پر فائرنگ کر دی۔

افغانستان کی افواج خود سیکیورٹی کی ذمہ داریاں سنبھال سکتی ہیں، سربراہ نیٹو

بغلان صوبے کے والی کے ترجمان نے عالمی خبر رساں ایجنسی کو بتایا ہے کہ واقعہ حکومتی فورسز کے زیر کنٹرول علاقے میں پیش آیا ہے۔

بغلان صوبے میں گذشتہ ماہ حکومتی فورسز اور طالبان کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی تھیں۔ افغانستان کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں سب سے زیادہ بارودی سرنگیں ہیں۔

افغانستان سے44فیصدافواج نکل چکی ہیں، شاہ محمود

افغانستان میں پر تشدد واقعات میں غیرمعمولی اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے جس میں مئی سے اضافہ ہوا ہے۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے افغانستان سے امریکی افواج کے مرحلہ وار انخلا کے احکامات دیے ہوئے ہیں۔ انخلا کا مرحلہ 11 ستمبر تک مکمل ہو گا۔


متعلقہ خبریں