ڈھرکی ٹرین حادثہ: 9 افسران و ملازمین معطل

ڈھرکی ٹرین حادثہ: 9 افسران و ملازمین معطل

لاہور: پاکستان ریلوے کے حکام نے ڈہرکی ٹرین حادثے کے ذمہ دار 9 افسران و ملازمین کو معطل کردیا ہے۔

حیدرآباد: خیبر میل ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی

ہم نیوز کے مطابق اس ضمن میں جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت کراچی کے ڈپٹی ڈی ایس شوکت شیخ، مجیب الرحمان اور مسرور انور کو معطل کیا گیا ہے۔

اسی طرح معطل کیے گئے افسران میں محکمہ ریلوے لاہور اور سکھر کے 6 افسران بھی شامل ہیں۔

ریلوے کے معطل کیے جانے والے افسران و اہلکاروں میں محمد عمران ڈی ایم ای ٹو لاہور، سکھر ریلوے کے غلام قادر لاکھو، نہال خان، عبدالعزیز اور میر پورماتھیلو ریلوے کے قاضی شمس الدین کے ساتھ ریلوے افسر ابتسام الحسن بھی شامل ہیں۔

ٹرین حادثہ: ڈی ایس ریلوے سکھر طارق لطیف نے حقائق سے پردہ اٹھا دیا

شیخ زائد اسپتال رحیم یار خان کے ایم ایس ڈاکٹر آغا توحید شیخ کے مطابق ڈہرکی ٹرین حادثے کے 13 زخمی زیر علاج ہیں جن میں سے 6 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ ذرائع کے مطابق تمام میتیں ورثا کے حوالے کردی گئی ہیں۔

ڈہرکی ٹرین حادثے میں جاں بحق مزید ایک شخص کی نعش لودھراں پہنچا دی گئی ہے۔ ٹرین حادثے میں لودھراں کے جاں بحق افراد کی تعداد 20 ہوگئی ہے۔

 ڈہرکی ٹرین حادثہ:ریسکیو آپریشن مکمل،ٹریک بحالی کاکام جاری

کمشنر شفیق مہیسر کا کہنا ہے کہ ٹرین حادثے میں 66 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔


متعلقہ خبریں