پولیو ورکرز کو دھمکیاں دینے والے 2 ملزمان گرفتار، مقدمہ درج

پولیو ورکرز کو دھمکیاں دینے والے 2 ملزمان گرفتار، مقدمہ درج

لاہور کی اقبال ٹاؤن پولیس نے  پولیو ورکرز کیساتھ بدتمیزی اور دھمکیاں دینے کے الزام میں 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے پولیو ورکرز ٹیم کیساتھ بدتمیزی کی اور جان سے مارنے کی دھمکی دی۔

ایس پی اقبال ٹاؤن کے مطابق  ملزمان کیخلاف دھمکیاں دینے اور بدتمیزی کرنے پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل خیبر پختونخوا کے ضلع مردان کے علاقے دبئی اڈہ میں انسداد پولیو مہم کے دوران نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا آج سے آغاز

خلیجی ویب سائٹ کے مطابق مردان کے ضلعی پولیس افسر ڈاکٹر محمد زاہداللہ نے  بتایا ہے کہ بدھ کو دونوں پولیس اہلکار انسداد پولیو ٹیم کے ساتھ ڈیوٹی پر معمور تھے۔

انہوں نے کہا کہ پولیو ٹیم کی خواتین ورکرز کو گھروں پر چھوڑنے کے بعد پولیس اہلکار واپس جا رہے تھے جب کو ان کو نشانہ بنایا گیا۔

مزید پڑھیں: جاپان پولیو ویکسین کی خریداری کیلئے پاکستان کو  4.57 ملین ڈالر دے گا 

شہید پولیس اہلکاروں سید علی رضا اور شاکر پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔ دونوں موقع پر ہی شہید ہو گئے ہیں۔

اردو نیوز کے مطابق ڈاکٹر محمد زاہد اللہ کا کہنا ہے کہ پولیو سے بچاؤ کی مہم جاری رکھنے کے بارے میں اہکاروں کی تدفین کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔ دونوں شہید پولیس اہلکاروں کا تعلق ضلع مردان سے تھا۔

مزید پڑھیں: پولیو ٹیم پر حملہ، لیڈی ہیلتھ ورکر مار پیٹ سے بے ہوش

پاکستان میں پانچ روزہ پولیو مہم کا آغاز 7 جون سے ہوا تھا۔ اس سے قبل بھی انسداد پولیو ٹیم کے خلاف اسی قسم واقعات ہوئے ہیں جس میں پولیس اہکاروں سمیت انسداد پولیو ٹیم میں کام کرنے والی خواتین بھی نشانہ بنی ہیں۔


متعلقہ خبریں