بلاول بھٹو نے بجٹ قبول کرنے سے انکار کردیا

بجٹ کی منظوری غیر قانونی ہے، اسپیکر نے حق پر ڈاکہ ڈالا، قیمت ادا کرینگے: بلاول

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بجٹ قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے قومی اقتصادی کونسل کے فیصلوں پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

قومی اقتصادی کونسل: بجٹ اہداف کی منظوری دے دی

ہم نیوز کے مطابق اپنے بیان میں بلاول نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ وزیراعظم نے سلیکٹڈ بجٹ بنایا جسے قبول نہیں کریں گے۔

انہوں نے اس ضمن میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کو خوش کرنے کے لیے بجٹ میں 68 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ عالمی وبا سے بچاؤ کے لیے صرف 5 ارب روپے کے فنڈز رکھنا عوام دشمنی ہے۔

وزیر اعظم کے سلیکٹڈ بجٹ کو قبول نہیں کریں گے، بلاول بھٹو

ہم نیوز کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے بجٹ میں صحت و تعلیم کے لیے مزید فنڈز مختص کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔


متعلقہ خبریں