پی ایس ایل 6، آج دو میچز کھیلے جائیں گے


ابوظہبی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 کے دوسرے مرحلے میں آج 2 میچز کھیلے جائیں گے۔

پی ایس ایل سیزن 6 میں آج کا پہلا میچ شام 6 بجے شروع ہو گا جو ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

ملتان سلطانز کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر 5 نمبر پر موجود ہے جبکہ کراچی کنگز کی ٹیم  کا پہلا نمبر ہے۔

پی ایس ایل کا آج کا دوسرا میچ رات 11 بجے شروع ہو گا اور یہ میچ لاہور قلندر اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جائے گا۔ پشاور زلمی کی ٹیم 6 پوائنٹس کے ساتھ اس وقت دوسرے نمبر پر موجود ہے۔

گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کے 15 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے دلچسپ مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

ابوظہبی میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے دیا گیا 144 رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور قلندرز نے دلچسپ مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے دی

لاہور قلندرز کو اننگز کے آخری اوور میں 16 رنز درکار تھے۔ قلندرز کے بلے باز راشد خان نے دباؤ میں آئے بغیر بہترین بلے بازی کی اور ٹیم کو میچ میں فتح دلا دی۔


متعلقہ خبریں