کورونا وائرس: پاکستان میں اموات کی تعداد21ہزار500سے بڑھ گئی


عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 76اموات اور 1 ہزار303 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ملک میں کورونا کیسز کی شرح3.1 فیصد ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 21 ہزار529 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 37ہزار434ہے۔

ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 44ہزار236 ہے اور8لاکھ 71 ہزار669 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 10 ہزار436افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 5 ہزار183، خیبرپختونخوا 4 ہزار185، اسلام آباد 768، گلگت بلتستان 107، بلوچستان میں 291 اور آزاد کشمیر میں 559 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ میں کورونا ویکسی نیشن کے بغیر تنخواہ نہیں ملے گی

اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 81 ہزار993، خیبرپختونخوا ایک لاکھ 35 ہزار162، پنجاب 3 لاکھ 43 ہزار 252، سندھ 3 لاکھ 25 ہزار738، بلوچستان 26 ہزار52، آزاد کشمیر 19 ہزار623اور گلگت بلتستان میں5 ہزار 674 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور 19 سال سے زیادہ عمر والے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نادرا سینٹرز سے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کا اجرا شروع

ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جارہا ہے۔

ویکسینیشن کے لیے پنجاب میں 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم کیے جا چکے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 25 اور گلگت بلتستان میں بھی 16 مراکز کے ذریعے ویکسینیشن کی جا رہی ہے۔


متعلقہ خبریں