نظام شمسی کے سب سے بڑے چاند کی تصویر جاری


مشتری پر تحقیق کے لیے امریکی خلائی ادارے ناسا کا جونو مشن کامیابی سے جاری۔ جونو مشن نے مشتری کے چار چاندوں میں سے ایک گینی میڈ کی تصویرجاری کی ہے۔

3 ہزار 270 میل دور یہ چاند مرکری سیارے سے بھی بڑا ہے۔ ناسا کا خلائی جہاز جولائی 2016 سے مشتری اور اس کے چاند کا مشاہدہ کر رہا ہے۔

تصاویر تقریباً ایک ہزار کلو میٹر کے فاصلے سے لی گئی ہیں، مشتری (جوپیٹر) نظام شمسی کا سب سے بڑا قدرتی سیارچہ اور سب سے بڑا چاند ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ناسا زہرا سیارے پر دو نئےخلائی مشن بھیجے گا

گینی میڈ مقناطیسی میدان رکھنے والا واحد چاند بھی ہے۔ امریکی خلائی ایجنسی ناسا کے گیلیلیو مشن نے 2000 کے آغاز پر معلومات دی تھیں کہ 5300 کلومیٹر قطر کے اس چاند پر سمندر موجود ہے۔ واضح تصاویر میں گینی میڈ کی سطح پر شگاف بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔

گذشتہ 20 سال سے زیادہ عرصے کے دوران یہ پہلا موقع ہے کہ کوئی خلائی جہاز گینی میڈ کے اتنا قریب پہنچ پایا ہے، ناسا کا کہنا ہے کہ وہ جونو کی جانب سے لی گئی رنگین تصاویر بھی جلد جاری کریں گے۔ 

سان انٹونیو کے ساؤتھ ویسٹ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے مرکزی محقق سکاٹ بولٹن کا کہنا ہے کہ گذشتہ ایک نسل کے دوران یہ پہلی بار ہوا ہے کہ کوئی خلائی جہاز اس عظیم چاند کے اتنا قریب پہنچا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سائنسی نتائج اخذ کرنے سے قبل اپنا وقت لیں گے۔ لیکن تب تک ہم خلا میں موجود اس چیز پر تعجب کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ناسا نے مریخ پر اپنے خلائی مشن کی ویڈیو جاری کر دی

سائنسدانوں کو امید ہے کہ شمسی توانائی سے چلنے والے خلائی جہاز سے چاند کی ساخت، اس کے مقناطیسی میدان اور برفیلی خول کے بارے میں مزید جاننے میں مدد ملے گی۔


متعلقہ خبریں