مندوخیل نےمیرے خلاف فحش زبان استعمال کی، فردوس عاشق اعوان


معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے گزشتہ نجی شو میں ہونے والے واقعہ کے متعلق ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پیپلزپارٹی کے قادر مندوخیل کے ساتھ ہونے والی بحث میں تصویر کا ایک رخ دکھایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ وقفے کے دوران قادرمندوخیل نے میرے خلاف فحش زبان استعمال کی، غلیظ زبان اور گالیوں کو اس ویڈیو کا حصہ نہ بنا کر یکطرفہ پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے۔

سیاسی مکالمے سے ہٹ کر مندوخیل کی جانب سے میرے والد اور مجھے ‏غلیظ گالیاں دی گئیں۔ ایسے بدتہذیب افراد کا سیاست اور اخلاقیات سے کوئی تعلق نہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا یہ لوگ سیاست اور معاشرے کے چہرے پر بدنما دھبے ہیں۔ قادر مندوخیل کے اس رویے اور عمل کے خلاف جلد قانونی چارہ جوئی کی جائیگی۔

معاون خصوصی نے نجی ٹی وی سے درخواست کی ہے کہ معاملے کی مکمل ویڈیو سامنے لائیں۔ قادر مندوخیل کی بدکلامی اور بدتمیزی پر اپنے دفاع میں انتہائی قدم اٹھانا پڑا۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا میری سیاسی ساکھ اور عزت داؤ پر لگی۔ ویڈیو کا مخصوص حصہ لیک کیا گیا۔ مکمل ویڈیو سب کے سامنے آنی چاہیے، تاکہ حقائق سب کے سامنے آئیں۔

انہوں نے کہا اپنے قانونی معاونین سے مشاورت کر کے قادر مندوخیل کے خلاف کارروائی کروں گی۔ ہتک عزت کے حوالے سے بھی قادر مندوخیل کے خلاف قانونی کارروائی کروں گی۔ قانونی چارہ جوئی کرنا میرا حق ہے، اسے استعمال کروں گی۔


متعلقہ خبریں