غلطی فہمی:پولیس نے اپنا ہی انوسٹی گیشن سب انسپکٹرگرفتار کرلیا


لاہور پولیس نے غلطی سے انویسٹی گیشن پولیس کے سب انسپکٹر کو رات گئے گھر سے گرفتار کرلیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مناواں کے علاقے میں سب انسپکٹر کو غلط فہمی کے باعث گرفتارکیا۔ پولیس ٹیم سب انسپکٹر کے بھائیوں کو گرفتار کرنے گئی تھی۔

گرفتاری کے بعد اہلخانہ نے معاملہ کی لاعلمی کے باعث ون فائیو پر اغوا کی کال دی۔ ترجمان پولیس نے کہا کہ سب انسپکٹر کے دونوں بھائی چیک بوگس ہونے کے معاملہ میں اشتہاری ہیں۔ سب انسپکٹر کو انکوائری ڈی آئی جی انوسٹی گیشن آفس بلایا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق 2 گاڑیوں میں اغوا کار سب انسپکٹر کو اغوا کر کے لے گئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ سب انسپکٹر تھانہ ہربنس پورہ میں انویسٹی گیشن ونگ میں تعینات تھے۔

سی سی پی او لاہور نے مغوی کی بازیابی کے لیے ٹیمیں تشکیل د تھیں۔ ترجمان لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ مغوی کی بازیابی کے لیے کیمروں کی مدد لی جا رہی ہے۔ اغوا کی وجوہات کیلئے اہلخانہ سے بھی پوچھ گچھ جاری ہے۔

 

 


متعلقہ خبریں