نئی دہلی: اہلکاروں کو دوران ڈیوٹی رقص کرنا مہنگا پڑ گیا


نئی دہلی: بھارت میں پولیس اہلکاروں کو دوران ڈیوٹی رقص و گانے کی ویڈیو بنانا مہنگا پڑ گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا کا بھوت ہر فرد پر طاری ہے۔ نوجوانوں کے علاوہ پولیس اہلکار بھی سوشل میڈیا کی مدد سے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ایسے ہی دو پولیس اہلکاروں نے بھی سوشل میڈیا پر اپنے جوہر دکھائے جو انہیں مہنگے پڑ گئے اور محکمے نے ان کے خلاف کارروائی شروع کر دی۔

پولیس اہلکاروں کی ویڈیو وائرل ہوتے ہی ان کے لیے مشکلات کا باعث بن گئی۔ ہیڈ کانسٹیبل ساشی اور کانسٹیبل وویک ماتر نے دوران ڈیوٹی لاپروائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تفریح شروع کر دی، ویڈیو بنائی اور کورونا ایس او پیز کا بھی خیال نہیں رکھا۔

دونوں اہلکاروں کو دوران ڈیوٹی غفلت برتنے اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا۔


متعلقہ خبریں