پی آئی ا ے، ریلو ے اور بجلی کی تقسیم کارکمپنوں کی نجکاری کریں گے، شوکت ترین

پی آئی ا ے، ریلو ے اور بجلی کی تقسیم کارکمپنوں کی نجکاری کریں گے، شوکت ترین

وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ پاکستان ایئر لائن، پاکستان ریلوے اور بجلی کی تقسیم کارکمپنیاں خسارے کا باعث ہے، خسارے میں چلنے والے اداروں کی نجکاری کے لیے ماہرین کا بورڈ بنائیں گے۔

اقتصادی سروے مالی سال 21-2020 پیش کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ پاورسیکٹر ہمار ے لیے بڑا چیلنج ہے۔

بجلی کی قیمت اورانکم ٹیکس بڑھانے کی عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی تجویز قبول نہیں کی. آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں. ہم آئی ایم ایف کو متبادل پلان دیں گے. آئی ایم ایف اور ہماری منزل ایک ہے وہ بھی پائیدار گروتھ چاہتے ہیں۔

وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ غریب اور تنخواہ دار طبقے پر بوجھ نہیں ڈالیں گے۔ حکومت نے شماریات بیورو کو وزارت منصوبہ بندی کے ماتحت کیا ہے۔

مزید پڑھیں: جعلی ڈگریوں سے متعلق بیان: پی آئی اے کو 7 ارب90 کروڑ کا نقصان

وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ ائندہ مالی سال بجٹ 5 اعشاریہ 8 ٹریلین روپے رکھا گیا ہے جبکہ غیر ملکی قرض میں 700 ارب روپے کی کمی ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ ایف بی آر نے 4 ہزار 200 ارب روپے کے ٹیکس جمع کیے جبکہ زرعی شعبے میں 2.7 فیصد ترقی ہوئی۔ غیر ملکی قرض میں 700 ارب روپے کی کمی ہوئی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر 16 ارب ڈالر ہو گئے ہیں۔ بیرون ملک سے ترسیلات زر میں 29 فیصد ریکارڈ اضافہ ہوا۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز