بجٹ: اپوزیشن حکمت عملی تیار نہیں کر سکی، شہباز شریف نے چپ سادھ لی

عمران نیازی! اب تو آپ کو شرم آنی چاہیے، اب تو زبان کو لگام دو، شہباز شریف

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں اپوزیشن بجٹ کے حوالے سے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کی حکمت عملی تاحال تیار نہیں کرسکی ہے۔ وفاقی بجٹ پیش ہونے میں صرف ایک دن باقی رہ گیا ہے۔

بلاول بھٹو نے بجٹ قبول کرنے سے انکار کردیا

ہم نیوز کے مطابق حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لیے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کی جانب سے مکمل خاموشی دکھائی دے رہی ہے۔

اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع سے ہم نیوز نے بتایا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کی جانب سے ہدایات ملنے کی منتظر ہیں۔

حکومت، وفاق اور اکائیوں کو باہم دست و گریباں کروانا چاہتی ہے؟ شہباز شریف

ذرائع کے مطابق حکمت عملی طے کرنے کے لیے تاحال قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کی جانب سے پاکستان پیپلزپارٹی سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں سے رابطے نہیں کیے گئے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کو بجٹ میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا ٹاسک سونپا گیا تھا۔

قومی اقتصادی کونسل: بجٹ اہداف کی منظوری دے دی

ذرائع کے مطابق میاں شہباز شریف نے ابھی تک پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں ملنے والے ٹاسک کو پورا کرنے کے لیے اپوزیشن جماعتوں کو بجٹ سے متعلق حکمت عملی طے کرنے کی خاطر اعتماد میں نہیں لیا ہے۔


متعلقہ خبریں