بومن ایرانی کی والدہ کا انتقال ہو گیا، والدہ نے آخری رات کیا مانگا؟

بومن ایرانی کی والدہ کا انتقال ہو گیا، والدہ نے آخری رات کیا مانگا؟

ممبئی: بھارت کی فلم انڈسٹری کے ممتاز اداکار بومن ایرانی کی والدہ انتقال کر گئی ہیں۔ ان کی عمر 94 سال تھی۔

بالی وڈ حسینہ پاکستانی ڈھول والے کی دیوانی

بالی وڈ اداکار بومن ایرانی نے والدہ کے انتقال کی خبر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’انسٹاگرام‘ پر دی ہے۔ انہوں ںے اپنی والدہ کی تصویر کے ساتھ ڈیپ کیشن بھی لکھا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Boman Irani (@boman_irani)

بومن ایرانی نے لکھا ہے کہ میری ماں خاموشی سے دنیا سے رخصت ہوگئیں جن کی عمر 94 برس تھی۔ انہوں نے لکھا ہے کہ 32 سال کی عمر سے میرے لیے ماں اور باپ دونوں کا کردار ادا کیا۔

معروف اداکار جمیل فخری کو مداحوں سے بچھڑے 10 برس بیت گئے

بومن ایرانی نے اپنی پوسٹ میں والدہ کی تعریف کرتے ہوئے لکھا ہے کہ وہ زندہ دل خاتون تھیں۔ انہوں نے جب مجھے فلموں میں کام کے لیے بھیجا تو اس وقت مجھ سے کہا تھا کہ کمپاؤنڈ کے سارے بچے تمہیں دیکھیں گے تو ان کے لیے پاپ کارن لانا نہیں بھولنا۔

انہوں ںے لکھا ہے کہ ماں ہمیشہ مجھ سے کہتی تھیں کہ تم اداکار اس لیے نہیں ہو کہ لوگ تمہاری تعریف کریں بلکہ اس لیے ہو تا کہ تم لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں لانے کا سبب بنو۔

بومن ایرانی نے والدہ کے انتقال سے ایک دن قبل والے قصے کو یاد کرتے ہوئے بتایا ہے کہ میری والدہ نے زندگی کی آخری رات مجھ سے آم اور ملائی قلفی مانگی تھی لیکن وہ چاہتیں تو چاند اور ستارے بھی مانگ سکتی تھیں۔

بھارت: اداکارہ سنی لیون بھی متاثرین کی مدد کیلیے میدان میں آگئیں

پوسٹ کے اختتام پر اداکار بومن ایرانی نے لکھا ہے کہ میری والدہ ایک اسٹار تھیں اور ہمیشہ رہیں گی۔


متعلقہ خبریں