پی ایس ایل6: ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 12رنز سے شکست دیدی

پی ایس ایل6: ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 12رنز سے شکست دیدی

ابو ظہبی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن میں آج کے پہلے میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 12 رنز سے شکست دے دی ہے۔

پی ایس ایل 6: عماد وسیم نے پلے آف تک رسائی کو ہدف بنا لیا

ہم نیوز کے مطابق ابوظبی میں کھیلے گئے پی ایس ایل 6 کے 16 ویں میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس پر ملتان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنائے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے رئیلی روسو 44 اور صہیب مقصود 31 رنز بناکر نمایاں رہے تھے۔ ان کے علاوہ محمد رضوان 29 اور شیمرون ہیٹمائر 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تھے۔

کراچی کنگز کی جانب سے پریرا نے 2 اور وقاص مقصود اور عماد وسیم نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی جب کہ ایک کھلاڑی رن آؤٹ ہوا۔

177 رنز کے ہدف کے جواب میں کراچی کنگز 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنا سکی۔

پی ایس ایل 6، ایک اور کھلاڑی ٹورنامنٹ سے باہر

کراچی کنگز کی جانب سے بابراعظم نے 63 گیندوں پر 85 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی لیکن وہ ٹیم کو فتح نہیں دلواسکے۔

دیگر کھلاڑیوں میں والٹن نے 35، مارٹن گپٹل اور نجیب اللہ زدران نے 11،11 رنز بنائے جب کہ قاسم اکرم نے 10 رنز اور کپتان عماد وسیم اور تھیسارا پریرا صفر پر آؤٹ ہوئے۔

ملتان کی جانب سے عمران خان نے 3 اور عمران طاہر نے 3 وکٹیں حاصل کیں جب کہ کنگز کے 2 کھلاڑی رن آؤٹ ہوئے۔

آج پی ایس ایل میں دو میچز کھیلے جائیں گے، دوسرا میچ لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جائے گا۔

پی ایس ایل 6: سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی

گزشتہ روز 15 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے دلچسپ مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔


متعلقہ خبریں