متحدہ عرب امارات سے پاکستان پہنچنے والے 24 مسافروں میں کورونا کی تصدیق


پشاور: متحدہ عرب امارات سے پاکستان پہنچنے والے 128 میں سے 24 مسافروں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

کورونا وائرس: پاکستان میں اموات کی تعداد21ہزار500سے بڑھ گئی

اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ جمعرات کے دن ابو ظبی سے پاکستان پہنچنے والے مسافروں کی جب باچا خان ایئرپورٹ پر عمومی اسکریننگ کی گئی تو مسافروں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔

حکومت پاکستان نے گزشتہ ماہ  تمام ایئر لائنز کو واضح طورپر بتا دیا تھا کہ متحدہ عرب امارات سے آنے والے مسافروں کا صرف منظور شدہ لیبارٹریز سے کیا گیا کورونا منفی ٹیسٹ قبول کیا جائے گا۔

ویکسینیشن کے بنا: موبائل فون نہیں، شاپنگ نہیں اور ہوٹلنگ بھی نہیں

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ متحدہ عرب امارات سے آنے والے مسافروں کو صرف منظور شدہ لیبارٹریز کا ٹیسٹ ہونے کی صورت میں ہی پاکستان میں داخلے کی اجازت دی جائے گی۔

این سی او سی کی جانب سے کیے جانے والے فیصلے کے تحت غیر منظور شدہ لیبارٹریز سے کرائے گئے ٹیسٹ کے حامل مسافر ہونے کی صورت میں متعلقہ ایئر لائنز پر بھاری جرمانے عائد کیے جانے تھے۔

این سی او سی کی جانب سے کیے جانے والے فیصلے کا بنیادی مقصد جعلی رپورٹ جمع کرانے والے مسافروں کا داخلہ روکا جانا مقصود تھا۔

کورونا: وائرس کا جنم لیبارٹری میں نہیں ہوا، امریکی محققین

متحدہ عرب امارات کی حکومت نے پاکستان آنے والے مسافروں کے لیے مختلف ریاستوں میں قائم 70 لیبارٹریز کو منظور شدہ قرار دیا ہے۔


متعلقہ خبریں