سندھ: دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات کا شیڈول جاری

سندھ: دسویں اور بارہویں کے امتحانات کا شیڈول جاری

محکمہ تعلیم سندھ نے میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے امتحانات سے متعلق حکمت عملی واضح کردی ہے۔

محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق انٹر میڈیٹ کے امتحانات 26 جولائی سے لیے جائیں گے۔

محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق دسویں جماعت کے امتحانات 5 جولائی سے لیے جائیں گے۔ رواں سال صرف اختیاری مضامین کا امتحان لیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: فیڈرل بورڈ نے میٹرک اور انٹرکے امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق امتحانات پڑھائے گئے 60 فیصد سلیبس کے تحت لیا جائے گا۔ پیپرز کا دورانیہ 2 گھنٹے ہوگا، رواں سال پریکٹیکلز نہیں لیے جائیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تمام تدریسی اور غیر تدریسی عملے کی کورونا ویکسی نیشن لازمی ہوگی۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز