عوامی مسائل حل کرنے ہیں تو اپوزیشن کی رائے سننا ہوگی، بلاول بھٹو


چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عوامی مسائل حل کرنے ہیں تواپوزیشن کی رائے سننا ہوگی، اپوزیشن کی بات نہیں سنیں گے تو قانون سازی میں خامیاں ہوں گی، اپوزیشن کو بلز پڑھنےکا موقع دینا چاہیے۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ہر کوئی دینا چاہتا ہے۔ چاہتے ہیں کہ اوورسیز پاکستانی دوسرے اوورسیز پاکستانی سے مقابلہ کرکے ہاوَس کا ممبر بنے۔ بیرون ملک پاکستانیوں کا اپنا انتخابی حلقہ ہونا چاہیے۔

مزید پڑھیں: بلاول بھٹو نے بجٹ قبول کرنے سے انکار کردیا

انہوں نے کہا کہ آج تنقید نہیں اپیل کررہا ہوں کہ آپ رولز کو سسپینڈ نہیں کریں گے۔ چاہتے ہیں کہ عوام کے مسائل حل کرسکیں۔ ہم ایک ایسا قانون لے کر آئیں جس میں حکومت اور اپوزیشن کی بات شامل ہو۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ہر حلقے کے عوام کے نمائندے کو حق ہے کہ وہ بھی بلز پر رائے دیں۔ اگر آپ اتفاق رائے چاہتے تو ہم سے بات کرتے نا کہ رات کے اندھیرے میں آرڈیننس لاتے ہیں۔


متعلقہ خبریں